• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں راولپنڈی جویریہ محمد جمیل کو اے ایس پی ہیڈ کوارٹر ز سرگودھا،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز سرگودھامحمد عثمان کوایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا، ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھاواجد حسین کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم I سرگودھا کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر محمد اشرف کو ڈی ایس پی لیگل آپریشنز I لاہور کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی IV بٹالین 3، پی سی ملتان عبدالطیف کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد،ڈی ایس پی،پی ایچ پی، راولپنڈی محمد سلیم کو ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان جہلم جبکہ ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان جہلم افتخار احمد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی،پی ایچ پی، پنجاب لاہور کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
تازہ ترین