• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی غیرآئینی اقدامات کی بھرپور مذمت کی جائیگی‘وکلاء تنظیمیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سبی اورکوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں سینئر وکیل نوابزادہ عبدالغیاث نوشیروانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کا رویہ قابل مذمت ہے اور اسے غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے ہراساں کیا جارہا ہے اور اپنے آبائواجداد کی پراپرٹی سے محروم کیا جارہا ہے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے انتظامیہ جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کرکے وکلاء کو مجبور کررہی ہے کہ وہ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرے اور ہم انتظامیہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے وکلاء کسی بھی حکومتی و انتظامیہ کے غیر آئینی اور غیر قانونی عمل کے خلاف بھر پور احتجاج کریگی کمشنر رخشان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خاران توہین عدالت کر رہے ہیں جن کے خلاف توہین عدالت کارروائی کرکے ان کو فوری طور پر معطل کرنے اور غیاث نوشیروانی کی طرف چار دن پہلے قابضین کے خلاف ایف آئی آر درج کیلئے درخواست پر عمل درآمد کرنے کی بجائے ایک سینئر ایڈووکیٹ کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت ایف آئی آر درج کروانا سراسر زیادتی اور قابل مذمت عمل ہے لہٰذا بلوچستان بھر کے بار باڈیز متفقہ طور پر مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس فوراًسینئر ایڈووکیٹ کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں سینئر ایڈووکیٹ کی جائیداد پر ناجائز قبضہ فوراً ختم کرکے مذکورہ جائیداد سینئر وکیل کے حوالے کریں۔ انہوں نے آج منگل کو بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی وکیل آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔
تازہ ترین