• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس کی آزادی سلب کرنے کی اجازت نہیں دینگے‘جمعیت ن

کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ ان کی آزادی کسی کو سلب کرنے کی اجازت دینگے اورنہ ہی ان کے نظام تعلیم اورنصاب پر آنچ آنے دینگے ۔انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں مدارس سے ،بے حیائی، فحاشی کو پروان چڑھایا جا رہا ہے یہ پرانی وباء عالمی صیہونی طاقتوں کاایجنڈاہے ، آئے روز مدارس کے کوائف جمع کروانے کے واویلا کیا جارہا ہے اور دینی مدارس کی رجسٹریشن میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔ دینی مدارس کومختلف طریقوں سے بدنام کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ مدراس دینیہ پیغام وحدت اور محبت کو عام کرنے کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیںلیکن اس کے باوجود مدارس دینیہ کے خلاف حکومتی طرز عمل انتہائی افسوسناک ہے،انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے حکومتی اور میڈیا کی سطح پر عالمی قوتوں کی زیر سرپرستی دینی مدارس کو بدنام کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس بہترین تعلیمی صلاحیتوں کے مظہر ہیں، لیکن اس سب کے باوجود حکومتی قہر و جبر کا نشانہ دینی مدارس کو ہی بنایا جارہا ہے۔
تازہ ترین