• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میں بڑھتی ہوئی وارداتیں ، سکیورٹی میں بہتری کیلئے آخری وارننگ

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ہسپتال و یونیورسٹی میں موبائل فون چھننے اور دیگر وارداتوں میں اضافے پر چیف سکیورٹی افسر صباحت شیر خان کو سکیورٹی میں بہتری لانے کے لئے آخری وارننگ دیدی ہے،کارکردگی بہتر نہ ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی،دریں اثنا نشتر انتظامیہ نے ہاسٹلز کے پل پر سکیورٹی گارڈز تعینات کر دیئے ہیں،جمعہ کی شب 10 بجے خاتون ہائوس آفیسر سے ہاسٹل پل پر گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا تھا،جس پر پی ایم اے ودیگر ڈاکٹر تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔نشتر ہسپتال میں عابد سینٹری انسپکٹر کو دوبارہ وارڈز کی صفائی ستھرائی کیلئے تعینات کرد یاہے۔
تازہ ترین