آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ ربیع الثانی 1441ھ 16 دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نشتر میں سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک،مسائل حل کئے جائیں:پی ایم اے

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )پی ایم اے ملتا ن کے صد ر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج ،ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر ہاجرہ مسعود،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر شیخ عبدالخالق، ڈاکٹر ندیم اقبال، ڈاکٹر عمران رفیق، ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر وقار نیاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے، ہم سینئر و جونیئر ڈاکٹرز پر حملوں اور ڈکیتی کی وارداتوں کی مذمت کرتے ہیں، صورتحال کی ذمہ دار نشتر انتظامیہ ہے، پی ایم اےکے مطالبہ و یاد دہانی کے باوجود نشتر ہسپتال و ڈاکٹرز ہاسٹلز میں50 فیصد سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے اور سکیورٹی آلات خراب ہیں،نان پروفیشنل سکیورٹی گارڈز ڈیوٹی دے رہے ہیں،انتظامہ نے پروٹوکول کے نام پر اپنے ساتھ گارڈز کی فوج رکھی ہوئی ہے، پی ایم اے نشتر انتظامیہ سے سکیورٹی کی صورتحال ہنگامی بنیادوں پر درست کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، بصورت دیگر احتجاج کی ذمہ داری نشتر انتظامیہ پر ہو گی،ٹیچنگ فیکلٹی اور ڈاکٹرز کی متعدد اسامیاں تاحال خالی ہیں،4 ماہ قبل انٹرویو منسوخ کرنے کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے سیٹوں کو مشتہر نہیں کیا، ایم ایس/ایم ڈی کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن بھی تاحال نہیں ہو سکی، یہ سب حالات انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، پی ایم اے وزیر

صحت، سیکرٹری صحت اور سینڈیکیٹ ممبران سے بھرپور مطالبہ کرتی ہے کہ نشترکے مسائل حل کئے جائیں۔

ملتان سے مزید