آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 20؍ ذوالحجہ 1440ھ 22؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان ملتان محمد زبیر دریشک نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم اورایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان رب نواز تلہ کے ہمراہ پولیس لائنز ملتان میں کینٹ ڈویژن اور سٹی ڈویژن کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی، سی پی او ملتان نے کینٹ ڈویژن اور سٹی ڈویژن کے افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ کرپشن ، تشدد، اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی حراست کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔دریں اثنا سی پی او نے پولیس لائنز ملتان کا دورہ کیا انہوں نےجنرل پریڈ کا بھی معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ بار ملتان نے سی پی او سے ضلع کچہری کی سکیورٹی بڑھانے اور وکلا کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے،صدر ڈسٹرکٹ بار محمد ناظم خان کی قیادت میں وفد نے سی پی او ملتان زبیر دریشک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر سی پی او نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ملتان سے مزید