آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 16؍ذوالحجہ 1440ھ 18؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کےالزامات،سول لائنز کالج کے پرنسپل کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ سول لائنز کالج ملتان کے پرنسپل ڈاکٹر باقر جعفری کو کرپشن کےالزامات پر او ایس ڈی بناکر محکمہ ہائر ایجوکیشن پنحاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اس ضمن میں محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجابنے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ سول لائنز کے پرنسپل ڈاکٹر باقر جعفری پر سرکاری لکڑی چوری کرنے ،ناجائز مویشیوں کا باڑہ، کالج میں پرائیویٹ کالج اور فنڈز میں خوردبرد کے الزامات تھے جس پر انہیں فروری میں معطل کیا گیا تھا جس پر ڈاکٹر باقر جعفری نے سروسز ٹربیونل سے سٹے آرڈر لے لیا جس پر سروسز ٹربیونل نے کیس چیف سیکرٹری کو بھجوادیا، چیف سیکرٹری نے کیس سننے کے بعد ایچ ای ڈی کو باقر جعفری کو او ایس ڈی بنا کر لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ڈائریکٹر کالجز حیدر عباس نے نوٹیفکیشن کے بعد ڈاکٹر ابرار کو قائم مقام پرنسپل کا چارج دے دیا ہے،انہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔

ملتان سے مزید