آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر11؍ ربیع الثانی 1441ھ 9؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بجلی چوری پر سرحد چیمبرکی تشویش ‘کنڈا مافیا کیخلاف اقدامات کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فیض محمد فیضی نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں بڑھتی ہوئی بجلی چوری پر پر تشویش کا اظہار کیا اور پیسکو اور اعلیٰ حکام سے کنڈا مافیا کے خلاف اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انڈسٹریل یونٹس کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ صنعتیں پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہیں اوربجلی جیسے بنیادی خام مال کی عدم دستیابی سے صنعتیں مزید تباہی کے دہانے پرپہنچ جائیں گی اور صنعتیں بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ اگر کنڈا کلچر کو نہ روکا گیا تو رہی سہی انڈسٹری بھی مکمل بند ہوجائے گی جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں کنڈے ڈالنے پر سسٹم اوور لوڈ ہونے کے باعث دن میں 10 سے 15 مرتبہ بجلی منقطع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ رُک جاتا ہے اور صنعتکاروں کو کافی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی ٹرپنگ کے باعث کئی کارخانوں کی بجلی کا نظام خراب ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیسکو حکام‘ انتظامیہ اور محکمہ پولیس کو بارہا شکایات درج کرانے کے باوجود کنڈا مافیا کے خلاف تاحال کو کارروائی نہیں کی گئی۔

پشاور سے مزید