آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ربیع الثانی1441ھ 14؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آل پاکستان اخبار فروش یونین کی حلف برداری تقریب

پشاور (نیوز ڈیسک) آل پاکستان اخبار فروش یونین کی حلف برداری تقریب پشاور پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ٹکا خان نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ تقریب میں صوبائی صدر رضا خان اور جنرل سیکرٹری محمد رفیق سمیت دیگر اخبار فروشوں نے شرکت کی جس میں مقررین نے کہا کہ اخبار فروش دن رات محنت کرتے ہیں اور عوامی خدمت کے پیش نظر اکثر اوقات چھٹیاں تک نہیں کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے مہنگائی کے اس دور میں حکومت اور بعض مالکان کی جانب سے ان کیلئے کسی قسم کی مراعات نہیں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اخباری مالکان کو چاہیے کہ ان اخبار فروشوں کیلئے حج، عمرہ اور دیگر مختلف سکیم متعارف کروائیں جبکہ سائیکلز، موٹر سائیکل سمیت مختلف مراعات کی فراہمی بھی کریں۔ ان کے بچوں کو مفت تعلیم اور صحت سہولیات دی جائیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔ ٹکا خان نے کہا کہ اخبار فروشوں کے مسائل کیلئے یونین اقدامات کرے گی۔

پشاور سے مزید