آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹاسک فورس کا مختلف علاقوں میں آپریشن ‘10کنڈے ہٹائے گئے

پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کے گوجرگڑھی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی سلیم خان فیڈر کے علاقوں میں رات کے اوقات میں آپریشن کیا ، ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس نے رات کو مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 10کنڈوں کو ہٹایا گیا، اسی طرح شیخ ملتون سب ڈویژن کی ٹیموں نے آپریشن کے دوران دو ٹیمپرڈ میٹروں کو اتاردیا ،کئی کنڈوں کو ہٹا دیا،تخت بائی سب ڈویژن کی ٹیموں نے 12 میٹروں کو پولوں پرشفٹ کیا،10 ٹیمپرڈ میٹروں کواتارکرذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی۔

پشاور سے مزید