آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ربیع الثانی1441ھ 14؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پشاور چرس اور شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘8ملزم گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے گاڑیوں کے زریعے چرس اور شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی. کی گئی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر کے ٹوٹل 8ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ، منشیات فروشی اور شراب سپلائی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل شوکت خان نے اطلاع ملنے پر پولیس نفری کے ہمراہ نادرن بائی پاس ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار نمبر8037 کو روک کر تلاشی لی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 12 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم سجاد ولد فقیر سکنہ تنگی چارسدہ کو گرفتار کر لیا۔جبکہ مختلف کارروائیوں میں مال گودام میں کھڑی موٹر کار نمبر 3445 سے 15 بوتل شراب برآمد کر لی، ملزم نے شراب کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ۔ مختلف کارروائیوں میں ملزمان عثمان خان ولد جانداد سکنہ صوابی اور فیاض ولد عبدالطیف سکنہ شاہ ڈھنڈ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے 3 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ بلال ولد میر اسلم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس،امین اللہ ولد خوشید کے قبضے سے 2 کلو گرام سے زائد چرس، جبکہ دو ملزمان امین اللہ ولد امین گل اور حمید اللہ ولد

نواب کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

پشاور سے مزید