آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ذوالحجہ 1440ھ 17؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید گرمی میں کئی روز تک بجلی کی بندش عوام کیساتھ ظلم ہے ‘عالم زیب

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور مسلم لیگ لائرز ونگ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر بابائے وکلا، عالم زیب خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والے دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمران بری طرح بے زار ہو گئے ہیں پشاور چارسدہ روڈ کابجلی کا فیڈر کئی روز سے خراب ہے مسلسل کئی روز تک بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اشرفیہ کالونی عید گاہ روڈ دین بہار کالونی اوردوسرے علاقوں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال نہ کی گئی تو پشاور چارسدہ روڈ پر دھرنا دے کر روڈ کو بلاک کرنے کے علاوہ واپڈا دفاتر کا گھیرائو کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

پشاور سے مزید