آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ذوالحجہ 1440ھ 17؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران پور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے مکینوں کو جینا دوبھر کردیا

پشاو ر(نیوز ڈیسک) پشاور کے مضافاتی علاقہ دوران پور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے علاقہ مکینوں کو جینا دوبھر کردیا۔ خان بہادر کالونی گلی نمبر 1سے لے کر گلی نمبر 7تک ‘ بنارس کالونی اور ملک سعد ٹائون میں گھنٹوں بجلی غائب رہنا معمول بن گیا۔ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کی راتوں کی نیندیں حرام کردیں۔ ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بعض اوقات دو سے تین گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے۔ اس حوالے سے لالہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او سے رابطہ کیا گیا تو وہ بھی حوصلہ افزا جواب نہ دے سکے۔ دوسری جانب یہ سننے میں آیا ہے کہ خان بہادر کالونی گلی نمبر 7کو کمبوہ فیڈر منتقل کردیا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ علاقہ مکینوں نے پیسکو حکام سے فوری طور پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ علاقے کی بجلی دوبارہ وڈپگہ فیڈر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ پورانہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

پشاور سے مزید