آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

زرعی یونیورسٹی سوات کے قیام سے تحقیقاتی ادارہ مزید فعال ہوگا‘ ترجمان محکمہ زراعت

پشاور ( نیوڈیسک) محکمہ زراعت خیبرپختونخوا نے زرعی تحقیقاتی ادارہ سوات کو ختم کرنے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ادارہ زرعی یونیورسٹی سوات کے قیام سے مزید فعال ہوگا اور اسے ترقی ملے گی کیونکہ یہ تحقیقی ادارہ ہے جو یونیورسٹی کے لیے بھی لازم و ملزوم ہے اور اس میں پہلے کی طرح زمینداروں کی ضرورتوں کے مطابق فصلوں، سبزیوں اور پھلوں کے فروغ کے لیے زرعی تحقیقات جاری رہیں گی ترجمان کے مطابق زرعی یونیورسٹی پشاوراور گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی زرعی تحقیقاتی ادارے موجود ہیں جو طلبہ کو جدید تحقیقی علوم سے روشناس کر رہے ہیں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ضوابط کے مطابق زرعی تعلیم کے لئے تحقیق کرنا ڈگری ایوارڈ کامربوط حصہ ہوتا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ زرعی تحقیقاتی ادار ے سوات کے خاتمے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور عوام الناس ایسی خبروں پرکان نہ دھریں ۔

پشاور سے مزید