آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مہنگائی کیخلاف 25جولائی کو پشاورمیں ملین مارچ ہوگا، حاجی غلام علی

پشاور(نمائندہ خصوصی) جمعیت العلمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے سابق چیئرمین حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ جمعیت العلمائے اسلام کے زیر اہتمام ملک میں بڑھتی ہوئی غربت ،بے روزگاری، مہنگائی، فحاشی و عریانی کے خلاف 25 جولائی کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں پشاور میں رنگ روڈ پر ملین مارچ ہوگا اور پانچ بجے عصر بڑا جلسہ عام ہوگا ۔ انہوں نے 25 جولائی کے یوم سیاہ اور ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بڑھتے ہوئے معاشی بحران غربت مہنگائی و بےروزگاری کی وجہ سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جارہی ہے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کی طرف سے الیکشن سے قبل کئی دوروں میں جھوٹے اعلانات صحت کارڈ کے اعلان اور بڑے پیمانے پر ہونے والی دھاندلی کے باوجود قبائلی علاقوں کی صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں میں سے صرف پانچ نشستوں پر حکمران جماعت کی کامیابی دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد اور نفرت کا اظہار ہے جبکہ قبائلی علاقوں میں ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کے کئی رہنمائوں کی بغاوت اور پارٹی امیدواروں کے خلاف الیکشن لڑنے سے واضح ہوگیا ہے کہ نہ صرف عوام اور نوجوان بلکہ پی ٹی آئی کے کارکن بھی حکمرانوں سے

بے زار ہوگئے ہیں اور پی ٹی آئی میں بڑے پیمانے پر اختلافات اور بغاوت کا سلسلہ بڑھتا جارہاہے۔

پشاور سے مزید