راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) سرکاری اداروں نے پانی لینے کے باوجود واسا کو بل ادا نہیں کئے ،حکام نے ان اداروں کو پانی کے بل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ادارے کو ماہانہ لاکھوں روپے پانی کے بلوں کی مد میں وصول ہونے کی توقع ہے ۔ڈائریکٹر ریونیو جمشید آفتاب کے مطابق پی ایچ اے راولپنڈی اور میونسپل کارپوریشن واسا کے سب سے بڑے ڈیفالٹرز ہیں ، محکمہ پولیس خصوصاً پولیس سٹیشن ، تعلیمی ادارے بھی واسا کو پانی کا بل ادا نہیں کرتے ، ان اداروں کو پانی کے بل بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ماضی میں اس طرف اگر توجہ دی جاتی تو واسا جو آج مالی بحران کا شکار ہے اس سے بچ سکتا تھا۔