آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

راولپنڈی، گوجر خان میںاراضی اور گھریلو تنازع پر دو افراد قتل

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) مختلف واقعات میں دو افراد قتل ہو گئے۔تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں بردارنسبتی نے چاقو مار کر بہنوئی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق فوجی کالونی میں سرور نے گھریلوتنازع پر غلام مراد کو چاقو کے وار کرکے قتل کیا۔ گوجر خان میں زمین کے تنازعے پر تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔تھانہ گوجرخان پولیس کو حق نواز نے بتایاکہ یاسر مطلوب نے میرے بیٹے نبیل نواز پر فائرکیا جو بیٹے کو ٹانگ پر لگا۔ ملزمان موقع سے اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ نبیل نواز کو گوجر خان ہسپتال لیکر جا رہے تھے جو راستے میں زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔ ملزمان نے باہم صلاح مشورہ ہو کر مطلوب حسین کی ایماءپر میرے بیٹے نبیل نواز کو قتل اور موقع پر ہوا ئی فائرنگ کی۔

اسلام آباد سے مزید