آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

والدین بچوں کے تحفظ کیلئے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ،ڈی آئی جی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)ڈی آئی جی سکیورٹی وقاراحمد چوہان نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے ہیلمٹ کا استعمال اور بیک لائیٹس کی درستگی کو یقینی بنائیں۔ موٹر سائیکل حادثات کی بڑی وجہ بیک لائٹ، اشاروں اور بیک مرر کا درست نہ ہونا ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے فیلڈ سٹاف سے ملاقات اور بریفنگ میں ڈی آئی جی نے کہا کہ 15 جولائی سےشروع کی گئی مہم کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اس مہم میں اب تک ہیلمٹ کے عدم استعمال، بیک لائٹس اور اشاروں کے درست نہ ہونے پر تریسٹھ ہزار افراد کے چالان کئے جا چکے ہیں ۔ ہمارا مقصد چالان بڑھانا نہیں بلکہ نوجوانوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کےلئے ٹریفک کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

اسلام آباد سے مزید