آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ذوالحجہ 1440ھ 17؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی ہے، مشعال ملک

اسلام آباد(نامہ نگار)کشمیری حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سربراہ سپریم کونسل عراق ڈاکٹر ہمام ہمومی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مظالم کی انتہا کردی ہے، مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعات آئے روز پیش آرہے ہیں، بھارتی افواج کو کشمیریوں کے قتل کا سرٹیفکیٹ دیدیا گیا ہےاقوام متحدہ نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر رپورٹس شائع کی ہیں مسلم امہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرے۔ڈاکٹر ہمام ہمومی نے کہا کہ حریت رہنما یسین ملک پر مظالم قابل تشویش ہیں کشمیری عوام پر بھارتی جارحیت کا اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔

اسلام آباد سے مزید