آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

گرجا روڈ پر بجلی کی طویل بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) بجلی کی طویل بندش پر راولپنڈی گرجا روڈ کے عوام مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔ مکینوں کے مطابق اتوار کی شام 7بجے بند ہونیوالی بجلی پیر کی شام تک بحال نہ ہو سکی تھی- قائداعظم سب ڈویژن کے علاقہ گرجا روڈ پر گزشتہ شام سے بجلی غائب ہونے اور عوامی شکایات کے باوجود ایس ڈی او کے نہ ملنے پر عوام غصے میں آ گئے اور ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک بند کر دی جو کئی گھنٹے بند رہی۔ چوبیس گھنٹوں تک بجلی کی بندش سے عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادہر آئیسکو حکام نے رابطہ پر بتایا کہ رات گئے بجلی بحال کر دی گئی ہے مگر مکینوں نے بتایا کہ بعض علاقوں کی بجلی مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی۔

اسلام آباد سے مزید