آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ذوالحجہ 1440ھ 17؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات پر وائٹ ہاؤس نے پریس ریلیز جاری کردی جس میں ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے اولین اقدامات کو سراہا،انہوں نے عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائی کا اعتراف کیا۔



دونوں رہنماؤں نےاتفاق کیا کہ پاک امریکا اقتصادی روابط فائدہ مند ہونے چاہئیں، ٹرمپ نے امید ظاہرکی کہ تمام دوطرفہ معاملات پر تعلقات بحال کریں گے۔

ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن،استحکام اور معاشی ترقی کو ممکن بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نےدہشت گردی سے علاقائی استحکام کو لاحق خطرے پر بھی بات چیت کی ۔مسئلہ افغانستان کے پرامن حل میں پاکستان کے کردار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ اقتصادی تعاون سے پاکستان میں ترقی،امریکامیں سرمایہ کاری اور نوکریاں پیدا ہوں گی، اقتصادی تعاون سےجنوبی ایشیا میں امن اور ترقی ہوگی۔

صدرٹرمپ نے امید ظاہرکی کہ تجارتی توسیع اور مضبوط عسکری روابط سمیت تمام دوطرفہ معاملات پر تعلقات بحال کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید