آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات میں پانسہ ہی پلٹ گیا ،فوادچودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات میں پانسہ ہی پلٹ گیا۔

فواد چودھری نے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیاب ڈپلومیسی کا بڑا دن تھا۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کشمیر اور افغانستان پر امریکی صدر پاکستان کے موقف کی اس طرح تائید کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے اس بیان پر بھارتی میڈیا غصے میں ہے۔ عمران خان نے آج جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ طویل مدت معاملات میں پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

قومی خبریں سے مزید