آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 20؍ ذوالحجہ 1440ھ 22؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی جانب سے جبرالٹر کے پانیوں میں ایرانی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لئے جانے کے دو ہفتے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں جمعے کو برطانوی تیل بردار جہاز قبضے میں لیا۔

ایران نے برطانوی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کے اقدام کو قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا خطے کی سلامتی کیلئے کیا گیا، برطانوی جہاز کے خلاف عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب جوابی اقدام کیلئے برطانوی وزیر اعظم کی زیر صدارت وزرا اور سیکورٹی حکام کا اہم اجلاس ہوا۔ معاملے پر برطانوی وزیر خارجہ آج پارلیمنٹ میں بریفنگ دیں گے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ ایران سے مقابلہ نہیں چاہتا لیکن یہ اقدام قابل قبول نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید