• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا کو فلم میں کام کرنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟

ڈمپل گرل کے نام سے مشہور بھارتی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر’ ناٹ مائی دپیکا‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مہم کا آغاز کر دیا جس کا مقصد دپیکا کو ایک ایسی فلم میں کام کرنے سے روکنا ہے جس کے ڈائریکٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے اور وہ مشہورِ زمانہ مہم ’ می ٹو ‘ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

دپیکا پڈوکون کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ’ دپیکا ہمارے لیے ایک رول ماڈل ہیں اور اُن کے کردار سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے۔‘

اُنہوں نے دپیکا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈائریکٹر لو رانجن کی فلم کا حصہ نہ بنیں ورنہ بحیثیت اداکارہ وہ ہماری نظروں میں بنا ہوا اپنا خوبصورت اور مضبوط مقام کھو دیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کو فلم ڈائریکٹر لورانجن کے گھر سے نکلتے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد سے خبریں گردش میں ہیں کے رنبیر کپور نے جنسی ہراسانی کے متعدد کیسز میں نامزد فلم ڈائریکٹر لو رانجن کی فلم سائن کر لی ہے جبکہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ 

تازہ ترین