• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خلائی مشن ’چندریان 2 ‘ چاند کی جانب روانہ


بھارت نے چاند پر اپنے دوسرے خلائی مشن ’چندریان ٹو‘ کو کامیابی سے روانہ کردیا ہے۔

خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے ’اسرو ‘ نے بتایا کہ خلابازوں کے بغیر سفر کرنے والا ’چندریان ٹو‘ ستمبر میں چاند کی سطح پر اترے گا۔

اس مشن کا مقصد چاند کے اُس حصے پر اتر کر وہاں پانی کی موجودگی سے متعلق تحقیق کرنا ہے، جو زمین سے دکھائی نہیں دیتا۔

قبل ازیں 15جولائی کو ایک تکنیکی خرابی کے سبب اس مشن کی روانگی مؤخر کر دی گئی تھی۔

اس مشن پر 15 کروڑ امریکی ڈالر کے اخراجات آئے ہیں اور تقریباً ایک ہزار انجینئرز اور سائنسدانوں نے کام کیا ہے۔

تازہ ترین