• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء کیخلاف 15 کلو ہیروئین کا چالان عدالت میں جمع

مسلم لیگ نون کے گرفتار رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف 15 کلو ہیروئین رکھنے کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انسدادِ منشیات عدالت میں جج مسعود ارشد کے تعطیلات پر ہونے کے باعث چالان ڈیوٹی جج کے روبرو جمع کرایا۔

انسدادِ منشیات عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو حکم دیا کہ رانا ثناء اللّٰہ کو 29 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے چالان میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف سی این ایس اے 1997ء کی دفعات 9 سی، 15 اور 17 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللّٰہ کو اے این ایف حکام نے یکم جولائی کو موٹر وے سے گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین