• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی ہے مودی نے مسئلہ کشمیر کو پیچیدہ سمجھا اور ٹرمپ سے مدد مانگی، فاروق عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ خوشی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسئلہ کشمیر کو پیچیدہ سمجھا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد مانگی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ مودی نے ٹرمپ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ جب مودی جی نے ٹرمپ سے ملاقات کی تو انہیں بتایا کہ کشمیر ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور اگر ان کی طرف سے کوئی مدد ہو تو یہ اچھا ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وہ مودی جی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ وہ بھی اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں جو پاک بھارت تناؤ کی وجہ ہے۔

تازہ ترین