• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: منشیات فروشی اور ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کے اعلامیہ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر عوامی کالونی کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد علی عرف کاکا عرف علی کو گرفتار کیا گیا جو منشیات فروشی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

فیروز آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان عدیل احمد اور محمد جنید صدیق کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

دریں اثناء رینجرز کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے کشمور ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پردوران چیکنگ 31044 لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔

آئل ٹینکر اور ڈرائیور کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اندرون سندھ ڈسٹرکٹ بدین کے علاقے گراری کنال RD-29 سے 9 RD-3 اورڈسٹرکٹ سجاول کے علاقے کھریوم ڈسٹری بیوٹری اور پنیاری RD-23 سے 36 RD- اور دھارو کنال RD-135 سے RD-164 کے ایریامیں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 38کلو میٹر نہری علاقے کے 34 مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن، موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا جبکہ پانی چور ی میں ملوث32 افراد کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔

علاقے کے کاشت کاروں نے محکمہ آبپاشی، رینجرز اور پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین