• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھی پری نے خطرناک مگرمچھ کو دوست بنالیا

یوں تو بچوں کی بلیوں اور کتوں سے دوستی کے کئی مناظر آپ نے دیکھے ہوں گے لیکن ایک ننھی پری نے خطرناک مگرمچھ کو ہی اپنا دوست بنا لیا ہے۔


ویڈیو میں نظر آنے والی بچی مگرمچھ کے دانت برش کرنے میں مصروف ہے۔

انڈونیشیاسے تعلق رکھنے والی بچی خطرناک مگرمچھ کے ساتھ ایسے کھیلتی ہے جیسے کسی کھلونے کے ساتھ کھیلتے ہیں، صرف یہی نہیں اپنے پالتو مگرمچھ کی دیکھ بھال اور خیال بھی خوب رکھتی ہے۔

ننھی پری کی مگرمچھ کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین