• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی این اے 205: پی پی امیدوار محمد بخش مہر فاتح

سندھ سےقومی اسمبلی کی نشست این اے 205 گھوٹکی 2 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش جیت گئے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق محمد بخش مہرنے89 ہزار180ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار سردار احمد علی مہر 72 ہزار 499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 205 پر ضمنی الیکشن کے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہا تھا،جس کے فوراً بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی تھی۔

حلقے کےتمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کےمطابق دونوں امیدواروں کے درمیان تقریباً 16681 ووٹوں کا فرق ہے۔

اس نشست پر مدمقابل دونوں امیدوار ماموں اور بھانجا ہیں، سردار احمد علی کو تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی حمایت حاصل تھی۔

این اے 205 کی یہ نشست سابق وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، وہ 2002 سے 2004 تک وزیراعلیٰ سندھ بھی رہےتھے۔

تازہ ترین