• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کھلاڑیوں کو پریشانی ،سٹرک پر رات گزاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی چیمپئن شپ کے آغاز میں ہی کھلاڑیوں کو کئی مسائل درپیش رہے جس سے ملک بھر سے آنے والے کھلاڑی پریشان ہوگئے،ہاکی کلب میں جہاں کھلاڑیوں کو رہائش فراہم کی گئی ہے، اکثر کمروں میں گدے بھی نہیں تھے، جبکہ لوڈ شیڈنگ کے دوران جنریٹر نہ ہونے کی وجہ کھلاڑی رات بھر جاگتے رہے۔ پینے کے پانی کا بھی مناسب انتظام نہیں تھا جس کی وجہ سے اکثر کھلاڑی پانی کے کولر اٹھائے اطراف کے مکینوں سے ٹھنڈا پانی بھرتے رہے۔
تازہ ترین