• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال کے پانچویں فلور پر آگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ سینٹر کے پانچویں فلور پر واقع فوڈ کورٹ میں منگل کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث شاپنگ سینٹر میں موجود افراد میں خوف پھیل گیا ،آگ کی اطلاع پر4فائر ٹینڈر ایک اسنارکل اور پولیس و رینجرز کے ساتھ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے پہلے مرحلے میں سرچنگ کرتے ہو ئے تمام افراد کو عمارت سے باہر نکالا اور آگ بجھانے کی کوشش شروع کردی تاہم اسی دوران آگ کی لپیٹ میں 2دکانیں بھی آگئیں ،ترجمان فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ پر 4گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،آگ ریسٹورنٹ کے کچن میں لگی تھی۔
تازہ ترین