• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں غلط سمت کار چلانے،پولیس اہلکار کو دھمکیاں دینے پر وکیل گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس سلطان مسجد کے قریب سگنل پر ٹریفک پولیس اہلکار نے پیر کو ایک کار سوار جوکہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہے کو رانگ وے گاڑی چلانے پر روک لیا جس پر کار سوار غصے میں آپے سے باہر ہو گیا اور اہلکار کو دھمکیاں دیتے ہو ئے کہا تم مجھے جانتے نہیں میں کون ہوں ،معلوم ہونے پر آنسوئوں سے رونے کے ساتھ پائوں پکڑ کر معافی مانگو گے " مذکورہ شخص نے ٹریفک اہلکار کو مغلظات بکیں،جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے افسران کو موقع پر طلب کرلیا ،ایس ایس پی ٹریفک سائوتھ زون اسد ملہی نے بتایا کہ رانگ وے گاڑی چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،مذکورہ شخص نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کے ساتھ اہلکار کو دھمکیاں دی تھیں۔
تازہ ترین