• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال ،کاسمیٹکس کی دکان میں ڈکیتی کے ملزمان تین روز بعد بھی گرفتار نہ کئے جاسکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں کاسمیٹکس کی دکان میں ڈکیتی کے 3روز گزر جانے اور سی سی ٹی وی میں ملزمان کے چہرے واضح ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ۔تفصیلات کے مطا بق عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10میں واقع کاسمیٹکس کی دکان میں 3روز قبل مسلح ملزمان نے ڈکیتی کرتے ہو ئے لاکھوں روپے لوٹ لیے تھے جس کے بعد پولیس نے دکان میں نصب سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ حاصل کی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ ملزمان دکان میں ڈکیتی کے ساتھ اپنی پسند کے سامان بھی جمع کرتے رہے ،جبکہ واردات کے لیے پہلے ایک ملزم اندر داخل ہوا اور موقع دیکھ کر اپنے ساتھی کو بھی بلالیا ۔
تازہ ترین