• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر عمران خان نیویارک میں بھی جلسہ کرینگے، نعیم الحق

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے واشنگٹن میں کامیاب جلسہ کے بعد حکومت نے نیویارک میں بھی بڑے جلسے کا پلان بنالیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں بھی بڑا جلسہ کریں گے۔اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو زبردست رسپانس دیا ہے۔نعیم الحق نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ مودی کا صدر ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر میں ثالثی کے لئے پیشکش کرنا امریکی صدر کا بڑا انکشاف ہے،بھارت کے فوری ردعمل پر اب امریکہ کے جواب کا انتظار کریں گے۔
تازہ ترین