• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللہ کیخلاف 15کلو ہیروئن کا چالان عدالت میں پیش

لاہور (نمائندہ جنگ) ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف 15کلو ہیروئین کا چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے چالان انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد منشیات عدالت کے جج مسعود ارشد کے عدالتی تعطیلات پر ہونے کے باعث چالان ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کو 29جولائی کو طلب کرلیا ہے ۔رانا ثنا اللہ کے خلاف سی این ایس اے 1997ءکی دفعات 9 سی، 15 اور دفعہ 17کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔رانا ثناءاللہ پر الزام ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں یہ منشیات چھپا کر لے جا رہے تھے۔
تازہ ترین