• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک اورواپڈا کا ترسیلی نظام ہلکی بارش برداشت نہیںکرسکا،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے ہلکی بارش کے بعد کراچی اور حیدرآباد میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک اور حیسکو کی سر زنش کریں اور بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کا نوٹس لیاجائے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اور واپڈا کا ترسیلی نظام ہلکی سی بارش برداشت نہیں کرسکتا لیکن اوور بلنگ کرتے ہوئے یہی نظام برق رفتاری سے دوڑ رہا ہوتا ہے جو انتہائی شرمناک ہے. انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں کراچی اور حیدرآباد کے عوام کل رات سے بغیر بجلی میں زندگی گزارنے پر مجبور کردیئے گئے ہیں اور انکی آواز سننے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک اور حیسکو کی سر زنش کریں اور بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کا نوٹس لیاجائے اور شہریوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد اب طویل بریک ڈاؤن کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے مثبت اور عملی اقدامات فی الفور بروئے کار لائے جائیں ۔
تازہ ترین