• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں تجاوزات کا خاتمہ مستحسن اقدام ہے‘ عوامی حلقے

پشاور ( نیوزڈیسک )یونین کونسل نحقی، شکر پورہ اور دامان افغانی کے سیاسی و سماجی اورمذہبی رہنمائوں، زمینداروں اور عوامی حلقوں نے آبپاشی کے نالے اور ندی پر غیر قانونی طور پر بنائی گئی تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے آپریشن کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر اور اسسٹنٹ کمشنر کے خصوصی اقدامات اور ہدایات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات کی تعمیر کی وجہ سے علاقے کی سیکڑوں ایکڑ زمین پر مشتمل باغات ختم اور سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل زرعی اراضی ختم ہو چکی تھی اور علاقے کے زمینداروں اور کسانوں میں تشویش اور مایوسی پیدا ہو گئی تھی۔
تازہ ترین