• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پونڈ کی قدر میں کمی کا خدشہ، برطانوی یورو کرنسی خریدلیں

لندن (نیوز ڈیسک) برطانویوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بورس جانسن کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے سے قبل پونڈ کے ایکسچینج ریٹ کریش ہونے سے قبل یورو کرنسی خرید لیں۔ بورس جانسن یارڈ بریگزٹ کی صورت میں اپنے پاس فارن ریزرو رکھ لیں۔ ان خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے کہ سابق میئر لندن بورس جانسن کے وزیراعظم بننے سے برطانوی پونڈ کی قدر میں کمی آئے گی۔ اس کی قدر یورو اور ڈالر کے مقابلے میں گر جائے گی۔ اس لئے بیرون ملک سفر کا منصوبہ رکھنے والے افراد پونڈ کے بدلے یورو یا دیگر کرنسی خرید لیں۔ بورس جانسن کے حوالے سے کرنسی ٹریڈرز کا خیال ہے کہ وہ بریگزٹ کے حوالے سے کردیا، مرجائو والا رویہ رکھتے ہیں اور اس صورت حال میں غیر ملکی انویسٹر نوڈیل بریگزٹ پر برطانیہ میں سرمایہ لگانے سے پہلے دو مرتبہ سوچے گا، کیکسٹن ایف ایکس میں سینیئر کرنسی اینالسٹ مائیکل برائون نے کہا کہ فی الوقت پونڈ کے حوالے سے کوئی یقینی صورت حال نہیں ہے، موجودہ غیر یقینی سیاسی حالات اور بریگزٹ کے حوالے سے پیشرفت کے تناظر میں پونڈ کی قدر کمزور ہوجانے کا خدشہ ہے۔ ہفتہ رواں کے اوائل میں بھی ڈالر کے مقابلے میں پونڈ کی قدر میں کمی ہوئی جو دو سال کے عرصے میں پست تھی۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے ووٹ کے بعد سے یورو کے مقابلے میں پونڈ کی قدر میں14فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ مورگن اسٹینلے کے اینالسٹ نے کہا کہ اگر31اکتوبر کو برطانیہ بغیر ڈیل کے یورپی یونین چھوڑتا ہے تو ایک پونڈ کی قدر ایک ڈالر کے مساوی ہوگی جوکہ1985ء کے بعد کم ترین ہوگی۔

تازہ ترین