• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورس جانسن کی ٹیکس دہندگان کی رقم سے نیا بیڈ خریدنے کی فرمائش

لندن( نیوز دیسک) بورس جانسن نے 830لاکھ پونڈ آمدنی کے باوجودٹیکس دہندگان کی رقم سے نیا بیڈ خریدنے کی فرمائش کردی ہے، دی مرر نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ بورس جانسن نے سرکاری افسران سے کہاہے کہ ان کے پاس کوئی سامان نہیں ہے ،ٹوری پارٹی کو پورا یقین ہے کہ کنزرویٹو کی قیادت کے انتخابات مکمل ہوتے ہی بورس جانسن وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھال لیں گے،خیال کیاجاتاہے کہ بورس جانسن کا زیادہ تر ذاتی فرنیچر ان کی سابقہ ہلیہ میرینا وہیلر کے قبضے میں ہے جبکہ ان کی نئی گرل فرینڈ کیری سائمنڈ اپنا کوئی فرنیچر جس میں شراب کے دھبوں والا صوفہ جو دونوں کے درمیان جھگڑے کاسبب بنا تھا شامل ہے ڈائوننگ سٹریٹ منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہیںڈائوننگ سٹریٹ کے ایک ذریعے نےمیل آن سنڈے کو بورس جانسن کی جانب سے فرنیچر کی فرمائش کے بارے میں بتایا ہے۔ ذریعے نے بتایا کہ اس فرمائش پر انھیں حیرت ہوئی ہے کیونکہ وہ کوئی غریب انسان نہیں ہیں،لیکن بورس جانسن کے ایک قریبی ذریعے نے بورس جانسن کی جانب سے فرنیچر کی فرمائش سے متعلق خبروں کو لغو قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ اپنا سامان لے کر 10ڈائوننگ سٹریٹ آئیں گےذریعے نے بتایا کہ اگر وہ قیادت کی دوڑ میں کامیاب ہوگئے تووہ اپنا فرنیچر ڈائوننگ سٹریٹ لائیں گےانھوں نے کسی فرنیچر کی فرمائش نہیں کی۔لیکن ان پر لگائے گئے ان الزامات سے لوگوں میں غصہ بڑھ گیاہے،بورس جانسن نے وزیر خارجہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سے8لاکھ30ہزار ڈالر کمائے ہیں اب ان سے مطالبہ کیاجارہا ہے کہ وہ یہ بتائیں کہ ٹیکس دہندگان کی کتنی رقم خرچ کی گئی۔لبرل ڈیموکریٹ کے سابق کیبنٹ وزیر سر ایڈ ڈیوے نے کہاہے کہ وہ کیبنٹ آفس کو خط لکھ کر یہ معلوم کریں گے کہ بورس جانسن کیلئے فرنیچر کی خریداری پر کتنا خرچ کیاگیا۔تھریسا مے اپنا فرنیچر خود لائی تھیں اور انھوں نے کبھی بورس جانسن کی طرح رقم نہیں کمائی۔ خیال کیاجاتاہے کہ تھریسا مے نے فلیٹ میں فرنیچر خود اپنے خرچ سے خریدا تھا جس کابڑا حصہ اب ان کے حلقہ انتخاب میں واقع ان کے مکان میں منتقل کیاجاچکاہے۔
تازہ ترین