• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے امریکہ میں اپنی کوئی کارکردگی نہیں بتائی، تنویرسعید

لندن (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل سائوتھ زون کے چیئرمین تنویر احمد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکہ میں اپنی ایک سال کی کوئی کارکردگی نہیں بتائی کہ انہوں نے جو وعدے کئے تھے ان پر کتنا عمل کیا۔ ملک میں کتنا سیاسی اور معاشی انصاف اور استحکام ہے۔ غریب لوگوں کی فلاح اور بہبود کے لئے کیا اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری، نوازشریف لوٹی ہوئی رقم واپس کریں تو انہیں رہائی مل جائے گی تو پھر باقی لوگ بھی جو چوری کی سزا بھگت رہے ہیں وہ پیسے دیں تو انہیں بھی چھوڑ دیا جائے گا،کیا وزیراعظم عدالتوں کی سزائوں میں مداخلت کر سکتے ہیں جبکہ عمران ہر جگہ یہ کہتے ہیں کہ عدالتیں آزاد ہیں۔ تنویر سعید نے کہا کہ عمران خان نے آخر امریکن پاکستانیوں کو کیا پیغام دیا کتنے پاکستانی واپس پاکستان آرہے ہیں جو تحریک انصاف کی حکومت میں سرمایہ کاری کریں گے۔ تقریروں سے باشعور لوگوں کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، عوام ڈلیوری چاہتے ہیں کہ نیا پاکستان نظر آنا چاہئے ۔
تازہ ترین