• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک تعطیلات منانے والی دو تہائی فیملیز کو زائد قیمتوں سے لوٹ لیا گیا

لندن (پی اے) گزشتہ تعطیلات بیرون ملک منانے والی دو تہائی فیملیز کو زیادہ قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں نے لوٹ لیا۔ یہ انکشاف ایک سروے سے ہوا ہے۔ پوسٹ آفس ٹریول منی نے کہا ہے کہ سروے میں شامل67فیصد والدین نے اس احساس کا اظہار کیا ہے کارڈز کی ادائیگی کے غیر متوقع چارجز اور فن پارکس، واٹر رائیڈرز کڈ بیچ ٹوائز، آئس کریم اور ریسٹورنٹ کے کھانوں کی زیادہ قیمتیں اور سروس چارجز اس میں شامل تھے۔ تعطیلات منانے والے کچھ افراد نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم ایس باقاعدگی سے استعمال کیا۔ تاہم یہ احساس نہیں ہوا کہ ان سے ہر دفعہ ایک فیس چارج کی جائے گی۔ پوسٹ آفس ٹریول منی کے سربراہ نک بوڈن نے کہا ہے کہ پچھلا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ بیرون ملک بیچ ہالیڈیز کی منصوبہ بندی کرنے والی فیملیز کو بجٹ آئوٹ ہونے سے بچنے کے لئے اپنے ہالیڈے فنڈز پر سخت گرفت رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ 2ہزار ایک سو افراد کا سروے کیا گیا اور ان لوگوں کے مطابق زائد قیمتوں کی وصولیابی کے مرجع یہ ہیں۔ بیرون ملک پلاسٹک پر ادائیگی کے لئے چارجز، تفریحی مقامات میں داخلے اور سیاحت کے زائد اخراجات ریسٹورنٹ سروس چارجز، ریسٹورنٹس اور بارز میں کھانے اور مشروبات کی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کی لاگت اور بچوں کے ساحل سمندر پر اضافی اخراجات
تازہ ترین