• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر مسئلہ کشمیر اور افغانستان کا حل چاہتے ہیں، فرانسیسی اخبار

پیرس (رضا چوہدری)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیرکے مسئلہ پرثالثی کے عندیہ پر فرانسیسی اخبار 20منٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ تنازعات ’’حل ہونا چاہئے‘‘، کیونکہ میں نے کشمیر کے بارے میں بہت سنا ہے کہ یہ ایک خوبصورت وادی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست ملی ہے جس کا نئی دہلی نے فوری طور پر انکار کر دیا ہے۔ اخبارنے لکھا ہے کہ اس خطے میں مسئلہ کشمیر، افغانستان حل ہونے سے خطے میں دیر پا امن قائم ہو سکتا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ انتہائی اہم اور مثبت قدم ہے جس کو دنیا بھر کے امن پسند قدر کی نظروں سے دیکھیں گے۔
تازہ ترین