• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر غیاث گیلانی سٹاپسلے قبرستان لوٹن میں سپردخاک

لوٹن(نمائندہ جنگ) روحانی شخصیت پیر سید غیاث شاہ گیلانی کی نماز جنازہ بروز پیر جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں مولانا سید فاروق شاہ برمنگھم کی امامت میں ادا کر دی گئی۔ اجتماعی دعا علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کرائی، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی سمیت کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی۔ اس موقع پر نعت رسول مقبولﷺ منہاج القرآن یوکے کے ہارون راٹھور قادری نے پیش کی، مرحوم کی تدفین سٹاپسلے قبرستان لوٹن میں کی گئی ۔ ادھر مرحوم کے بھائی پیر سید محمد الیاس شاہ گیلانی (درہم پورہ کینٹ لاہور)، بھتیجوں سید وقار الحسن شاہ (بروک لین نیویارک ) اور سید جواد الحسن گیلانی (لاہور ) سمیت دیگر خاندان سے کئی شخصیات نے تعزیت کی ہے، متعدد شخصیات نے کہا کہ پیر سید غیاث شاہ گیلانی مرحوم سید حامد شاہ گیلانی مرحوم کے صاحبزادے تھے جو پاکستان میں اہل سنت کی معتبر شخصیت تھے۔ ان کے بھائی ریٹائرڈ کسٹم آفیسر سید اعجاز گیلانی (امریکہ ) نے کہا کہ مرحوم کا خلاء تادیر پر نہیں کیا جا سکے گا ۔ دریں اثناء مرحوم کے بھتیجے سید رضی حسن گیلانی کی اطلاع کے مطابق لوٹن میں مرحوم کے صاحبزادے سید حماد گیلانی کی جانب سے رسم قل کا اہتمام بروز جمعرات عصر اور مغرب کے درمیان کیا جائے گا۔
تازہ ترین