• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان امریکہ میں اپوزیشن رہنما لگ رہے تھے، حافظ ادریس

برمنگھم (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا کہ عمران خان امریکہ میں ملک کے وزیراعظم نہیں بلکہ کسی اپوزیشن جماعت کے سربراہ لگ رہے تھے،انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم کو ہمیشہ اسی طرح بیوقوف بنایا گیا نعرے لگوائے گئے ایسے لگتا ہے کہ امریکہ جیسے ملک میں پاکستانی جاگیر داروں اور وڈیروں کے تسلط اور غلامی میں رہتے ہیں اور ملکی حالت سے بے خبر ہیں ملک میں مہنگائی کا طوفان اور کرپشن اسی طرح جاری ہے، قرضے لئے جارہے ہیں اور غریب لوگوں کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،حافظ ادریس نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی پروگرام اور منصوبہ بندی نہیں، کابینہ میں شامل وزرا دوسری جماعتوں کے ہیں ابھی تک کرپشن میں کسی کو کوئی سزا نہیں ہوئی۔عوام اب محسوس کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے عمران خان تمام وعدوں پر یو ٹرن لے چکے ہیں۔
تازہ ترین