• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم سے نمٹنےکیلئے مل جل کر کام کریں گے، رتھ کیڈبری ایم پی

لندن (جنگ نیوز)رتھ کیڈبری ایم پی نے نسکہیم سکول میں کرائم پر پبلک میٹنگ کی صدارت کی جس میں پینل میں پیس پروجیکٹ کے راب وہاٹ ایکشن ایزلورتھ مدرز سے ایسٹرڈ، کونسلر کتھرین ڈن ہنسلو کونسل میٹ پولیس کے سپرٹینڈنٹ رکی کینڈولا اور سارجنٹ رنیل شرما نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رتھ کیڈبری نے کہا کہ اپریل میں اپنی کرائم میٹنگ کے بعد میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں فالواپ ایونٹ بھی منعقد کروں گی تاکہ ریذیڈنٹس کو یہ معلوم ہوسکے کہ ہم کرائم سے نمٹنے کے لئے بطور کمیونٹی کیا اقدامات کررہے ہیں اور لوگوں کو بھی کرائمز کے حوالے سے اپنی تشویش سے ہمیں آگاہ کرنے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ بہت سے ریذیڈنٹس جرائم کے حوالے سے خاصی تشویش کا شکار ہیں۔ خاص طور پر انہیں وائلنٹ کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔ وہ اس سلسلے میں کراس کمیونٹی کام دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں ریذیڈنٹس نے برگلریز میں اضافے سمیت کئی اہم ایشوز پر بات کی۔ لوگوں نے پولیسنگ میں کٹوتیوں، نوجوانوں کیلئے سپورٹ اور کورٹ سسٹم تاخیر کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ رتھ کیڈبری ایم پی نے کہا کہ میں کمیونٹی میں کام کرتے ہوئے گروپس اور لوگوں کو اکٹھا کروں گی اور یہ یقینی بنائوں گی کہ ہم جرائم سے نمٹنے کے لئے مل جل کر کام کریں انہوں نے کہا کہ نیا وزیراعظم اگلے ہفتے 10 ڈائوننگ سٹریٹ میں اپنا منصب سنبھالے گا اور میں  حکومت پر یہ دبائو ڈالتی رہوں گی کہ حکومت جرائم سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات کرے پولیس کو مزید فنڈنگ دی جائے یوتھ سروسز میں انوسٹیمنٹ کو پھر سے بحال کیا جائے۔
تازہ ترین