آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ربیع الثانی1441ھ 14؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نوجوان خواتین مالی خودمختاری کی طرف رخ کررہی ہیں

لندن (پی اے) نوجوان خواتین مالی خودمختاری کی طرف رخ کررہی ہیں، کیونکہ وہ مشترکہ اثاثوں کے روایتی روئیے کو ترک کررہی ہیں۔ یہ انکشاف ریسرچ سے ہوا ہے۔ 4ہزار برطانوی خواتین کے سروے کے مطابق جن کی عمریں 16تا34سال تھیں31فیصد کے اپنے پارٹنر کے ساتھ مشترکہ مالی اثاثوں کے خلاف انتخاب کرنے کا امکان تھا۔ نیٹ ویلتھ کی اسٹڈی کے مطابق55سال سے زائد عمر کی خواتین میں یہ تناسب صرف26فیصد تھا۔ اس نے تبدیلی کی وجوہ زائد عمر میں شادی، طلاق کی اونچی شرح اور مالی آمدنی میں اضافہ ہے۔ نیٹ ویلتھ سی ای او شارلٹ رسینم نے کہا ہے کہ زیادہ مالی خودمختاری کی حامل خواتین کی نئی نسل مشترکہ مالیات کی روایتی اپروچ کو اٹھا رہی ہے۔ برسوں کی اپنی آمدنی اور اپنی مالیات خود کنٹرول کرنے والی خواتین کے پیش نظر یہ حیرت کی بات نہیں کہ بہت ساری خواتین ’’میرا جو کچھ ہے تمہارا ہے‘‘ کی اپروچ سے منہ موڑ رہی ہیں۔ اپنی دولت کو علیحدہ رکھنے والی تقریباً50فیصد خواتین کا کہنا ہے کہ یہ مالی خودمختاری برقرار رکھنا ہے۔ اسٹڈی کے مطابق40فیصد اپنی دولت کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرنے کو ترجیح دیتی ہیں، جبکہ15فیصد کو یقین نہیں کہ ان کا پارٹنر ان کے اثاثوں کا حقدار نہیں، مئی اور جون میں و سروسز کے لئے16سال اور زائد عمر کی3876 خواتین سے سوالات کئے گئے تھے۔

یورپ سے سے مزید