• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمران خان دورۂ امریکا مکمل کرکے وطن روانہ

وزیراعظم عمران خان کا دورۂ امریکا مکمل ہوگیا جس کے بعد وہ پاکستان واپسی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ عمران خان نے امریکا میں صدر ٹرمپ سمیت کئی اعلیٰ شخصیات سے اہم ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں صدرٹرمپ سے ون آن ون ملاقات کی ۔جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر مسئلہ پر ثالثی کی پیش کش بھی کی تھی۔

وائٹ ہاؤس میں عمران خان نے ٹرمپ کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر کانگریس نینسی پیلوسی سے بھی ملاقات کی۔

عمران خان نے دورۂ امریکا میں واشنگٹن میں کیپٹل ارینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا تھا۔

عمران خان نے دورے کے دوران اہم ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

امریکی ادارہ برائے امن میں بھی وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیاتھا۔اس کے علاوہ واشنگٹن میں کارکنوں اور رہنماؤں سےبھی ملاقاتیں اورخطاب کیا۔

وزیراعظم عمران خان کےدورۂ امریکا کےدوران دونوں ممالک میں پائیدارتعلقات کے عزم کااعادہ کیاگیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین