• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل، رکشہ پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولی سے معذرت

محکمہ ایکسائز سندھ نے موٹر سائیکل اور رکشہ پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولی سے معذرت کرلی۔

محکمہ ایکسائز سندھ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کا قانون موٹر سائیکل اور رکشہ پر لاگو نہیں ہوتا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 231 اور 234 موٹر سائیکل اور رکشہ رکھنے والوں پر لاگو نہیں ہوتی جبکہ موٹر سائیکل اور رکشہ کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کا کوئی قانون موجود نہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل اور رکشہ رکھنے والا ود ہولڈنگ ٹیکس کے دائرہ کار میں نہیں آتا، ایف بی آر بورڈ قانون کو مزید واضح کرے۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، ایک ہزار کی قسط پر موٹر سائیکل خریدنے والا رجسٹریشن پر 38 ہزار کہاں سے دے گا؟

تازہ ترین