• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژرلیگز نیشنل چیمپئن شپ: فائنل راؤنڈ کا آغاز اتوار سے ہوگا

پشاور کی شنواری ایف سی،  راولپنڈی کو 7-3 سے شکست دے کر لیژر لیگز نیشنل چیمپئن شپ کے پی ریجن کی چیمپئن بن گئی۔

فائنل راؤنڈ کے میچز اتوار 28 جولائی سے کراچی کے پیپلز اسٹیڈیم لیاری میں شروع ہورہے ہیں، جس میں پشاور ایف سی، کراچی کی عبدل ایف سی، لاہور کی باٹا ایف سی اور بلوچستان کی گوادر ایف سی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

کے پی ریجن کے مقابلوں جس میں اسلام آباد ریجن بھی شامل تھا۔ مجموعی طور پر 16ٹیموں نے مختلف گراؤنڈز پر اپنے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز کھیلے اور 6 ٹیموں نے اسلام آباد میں ریجن کے فائنل راؤنڈ میں شرکت کی۔

ان میں صوابی، پشاور (شنواری ایف سی) منگورہ، راولپنڈی، گلکن اور داماس شامل تھیں جنہیں 3,3کے 2گروپ میں تقسیم کیا گیا۔

گروپ اے سے شنواری ایف سی پشاور اور گروپ بی سے راولپنڈی کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

گروپ میچز میں شریک ہر ٹیم نے 2,2 میچز کھیلے۔ فائنل میں شنواری ایف سی نے راولپنڈی کو 7-3 کے واضح فرق سے شکست دے کر نیشنل چمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ کا ٹکٹ حاصل کیا۔

نیشنل چمپئن شپ کی فاتح بحیثیت نیشنل چمپئن 12 تا 20 اکتوبر یونان کے شہر کریٹ میں ہونے والے سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

گذشتہ سال سوکا ورلڈ کپ پرتگال کے شہر لسبن میں کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز لاہور کے کلب آئی سی ڈبلیو اے کو حاصل ہوا تھا۔

تازہ ترین